ڈاکٹروں سے موت کی تصدیق سے متعلق ہوئی غفلت پر امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔
امریکی شہر نیویارک میں ایک خاتون کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جس کے بعد اس کے اہلِ خانہ آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اسے گھر لے گئے۔
نیو یارک کی سفوک کاؤنٹی پولیس نے بتایا کہ خاتون کو مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے فیونرل ہومز لے جایا گیا۔
آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا اور تقریباً 39 منٹ بعد خاتون کی دوبارہ سانس بحال ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کےلیے مذکورہ کیس کو اٹارنی جنرل آفس بھیج دیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا میں کسی زندہ شخص کو مردہ قرار دیا گیا ہو۔
اس سے قبل جنوری میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب 66 سالہ خاتون کو مردہ قرار دے کر اس کی لاش کو اہلِ خانہ کے حوالے کیا گیا اور وہ خاتون بھی آخری رسومات کی ادائیگی کےلیے لے جاتے ہوئے زندہ ہوگئی۔
Comments are closed.