برطانوی حکومت نے پاؤنڈ میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاؤنڈ میں 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.25 سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا گیا، جبکہ پاؤنڈ میں 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.50 سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا گیا۔
اسی طرح یورو میں 3 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 4.75 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کر دیا گیا۔ یورو میں 6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5 فیصد سے کم کر کے 4.50 فیصد کر دیا گیا۔
یورو میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 5.25 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا۔
یورو میں 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.50 سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا، جبکہ 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 فیصد سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا۔
Comments are closed.