چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے معاملے پر آئینی ماہرین کی رائےطلب کر لی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئینی ماہرین کی رائے کے ذریعے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
قانونی ماہرین سے گفتگو کے دوران تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
قانونی ماہرین آئینی پہلوؤں سےعمران خان کو آگاہ کریں گے۔
تحریکِ انصاف کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عمران خان ماہرین کے پیش کردہ نکات کی روشنی میں لائحہ عمل طے کریں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔
Comments are closed.