سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
محمد خان بھٹی کی اہلیہ کوثر پروین نے اپنے شوہر کی بازیابی کےلیے درخواست عدالت عالیہ لاہور میں دائر کی۔
درخواست میں کوثر پروین نے استدعا کی کہ محمد خان بھٹی کو بازیاب کروا کے رہا کیا جائے، عدالتوں کا کام عوام کے بنیادوں حقوق کا تحفظ ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لوگوں سے قانون کے مطابق سلوک ان کا بنیادی حق ہے، لوگوں کا تحفظ ان کا آئینی حق ہے، عدالت مغوی کا پتہ لگانے کا حکم جاری کرے۔
Comments are closed.