منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

ڈالر پھر مہنگا، انٹربینک میں قدر 276 روپے سے زائد

ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 276 روپے 28 پیسے رہی۔

امریکی ڈالر گزشتہ روز معمولی نیچے آنے کے بعد آج پھر محوِ پرواز رہا۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا۔

کاروباری دن کے دوران انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 98 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 275 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی جو کاروبار کے اختتام تک 3 روپے کمی کے بعد 280 روپے کا ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.