وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے اسپتال شفا تو دیتے ہیں لیکن خون چوس لیتے ہیں۔
کراچی کے انڈس اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر پریشان ہوگئے تھے کہ آپ ساری چیزیں مفت کیوں کرتے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ انڈس اسپتال کیلئے فنڈز دینے والے ڈونرز نہیں پارٹنرز ہیں، جہاں سندھ حکومت کی مدد کی ضرورت ہوگی ہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پارٹنر شپ میں آپ لوگ ہماری مدد کر رہے ہیں، ہم نہیں کر رہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2015 سے سندھ حکومت اور انڈس اسپتال مل کر کام کر رہے ہیں، ہم اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے اخراجات غریب آدمی برداشت نہیں کرسکتا، کورونا وباء کے دوران ڈاکٹر باری کے ساتھ مل کر کام کیا۔
Comments are closed.