وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ جوجیل کو سسرال اور ہتھکڑی کو زیور بولتا تھا وہ پولیس والوں کے گلے لگ کر رو رہا ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے عمران خان کے ’جیل بھرو تحریک‘ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے پہلے جیل سے آنے والوں کا رونابند کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل جانے کاان کو اتناہی شوق ہے تو مقدمات میں ضمانتیں کیوں کرارہے ہیں۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ امید ہے عمران خان جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے اپنی گرفتاری دے کر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خود جیل جائیں یا نہ جائیں قانون اپنا راستہ اپنائے گا،عمران خان کاجیل بھرو تحریک کا اعلان شروع ہونے سے پہلےہی ٹھس ہوگیا۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.