سعودی عرب نے 2000 سال قبل زندہ رہنے والی نباطین خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تاریخ دانوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین نے کئی سالوں کی محنت کے بعد نباطین خاتون کا چہرہ عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کا چہرہ حنوط شدہ باقیات پر مبنی ہے، جسے ہیگرا میں ایک مقبرے سے دریافت کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نباطین ایک قدیم تہذیب کا حصہ تھے جو جزیرہ نما عرب میں رہتے تھے، ان کی سلطنت کا دارالحکومت پیٹرا شہر تھا۔
Comments are closed.