ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے زندہ افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔
یورپین میڈیٹیرین زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیہ کے وسطی حصے میں 5.6 شدت کا ایک اور آفٹر شاک محسوس کیا گیا ہے۔
ترکیہ اور شام میں مجموعی اموات 4 ہزار 800 سے زائد ہوگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں 3 ہزار381 جانیں گئیں اور20 ہزارسے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شام میں زلزلے سے ایک ہزار 451 اموات،3 ہزار 531 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آئے زلزلے نے تباہی مچا دی، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 23 کلو میٹر جنوب میں تھا اور اس کی گہرائی 17.9 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
Comments are closed.