منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو بھاڑ میں جائے، جاوید میانداد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ایشیاء کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سب کے لیے ایک جیسا رویہ ہونا چاہیے، اگر کوئی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو اس کو چھوڑ دینا چاہیے۔

جاوید میانداد نے بگٹی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے کی تصویر شیئر کی اور ان کی تعریف بھی کی۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو کنٹرول کرنا یہ آئی سی سی کا کام ہے ، ورنہ گورننگ باڈی کا کوئی فائدہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے وقت میں بھی وہ نہیں کھیلتے تھے کیوں کہ وہ نتیجے سے خوف زدہ ہوتے تھے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کراؤڈ بہت خراب ہے، بھارت چاہے جس ٹیم سے بھی ہار رہا ہو وہ گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں اسی وجہ سے وہ ڈرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.