منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

کم جونگ ایک بار پھر منظر عام سے غائب

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ایک بار پھر منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ میں رواں ہفتے ہونے والی  پریڈ سے قبل کم جونگ کی مبینہ گمشدگی نے ایک بار پھر ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ کو ایک ماہ سے عوام میں نہیں دیکھا گیا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2014 کے بعد کم جونگ کی یہ سب سے طویل گمشدگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تیسری بار پولی بیٹو کی ملاقات میں شرکت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں کم جونگ کو 40 دن تک عوام میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.