منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

خوشگوار موڈ ڈیرین سیمی نے وکٹری کا نشان بنا کر تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.