پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ جانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ ہمدردی کے لیے ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم 8 فروری کو ترکیہ کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 1385 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ترک قیادت سے زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار ہمدردی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کےلیے ترکیہ جارہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران انقرہ بھی جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.