پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

وزیراعظم نے وکی پیڈیا پر سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے وکی پیڈیا پر لگائی گئی پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے اس معاملے پر 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کمیٹی کی صدارت کریں گے۔

وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر وکی پیڈیا بحال کرنےکی ہدایت کی، کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.