پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کراچی پہنچ گئی، غیر ملکی کھلاڑی 5 روز بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ 

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ 

پشاور زلمی تمام پاکستانی پلئیرز اور کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کل کراچی پہنچ رہے ہیں۔ 

دوسری جانب پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل غیرملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.