پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

پشاور پولیس لائنز مسجد میں داخلے کے نئے احکامات جاری

پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد مسجد میں داخلے کے نئے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیپیٹل سٹی پولیس رحیم حسین نے احکامات جاری کردیے۔

رحیم حسین کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز مسجد میں کوئی اہلکار اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹ یا ہیلمٹ کے ساتھ داخل نہیں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد کی بلڈنگ گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز سی سی پی کا کہنا ہے کہ تمام نمازی تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں 30 جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.