پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا پشتون نہیں طالبان کلچر ہے، ملالہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا پشتونوں کا نہیں طالبان کا کلچر ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر ردعمل میں لکھے گئے مضمون میں ملالہ کا کہنا تھا کہ منیر اکرم نے معذرت تو کر لی ہے مگر ان کا یہ بیان طالبان کے خواتین سے غیرانسانی سلوک کی ذمہ داری پشتون ثقافت پر ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے عقائد اور کلچر کو گڈ مڈ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اپنے اس بیان پر معذرت کر لی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بچیوں کو نہ پڑھانے کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ پشتون کلچر سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.