اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

ماں کو قتل کرنے والا 10 سالہ بچہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ماں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 10 سالہ بچے کو عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

والدہ خاتون کے ساتھ گلی میں جارہی ہوتی ہے کہ بچہ تعاقب کرنے کے بعد پستول سے اپنی ماں پر فائرنگ کردیتا ہے۔

گزشتہ رات مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں 10 سال کے بچے کے باپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق بچے نے باپ کی ایما پر ماں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.