جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

امریکا میں جاسوس غبارے کے معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کا ردعمل

امریکا میں چین کےمشتبہ جاسوس غبارے کی موجودگی کے معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حقائق واضح ہونےتک قیاس آرائیاں مسئلے کےحل کے لیے سازگار نہیں، معاملے کی تصدیق کے بارے میں کام کر رہےہیں۔

ترجمان کے مطابق امید ہے کہ دونوں فریق اس معاملے کو پرسکون انداز میں سنبھالیں گے، اس موقع پر امریکی سیکریٹری خارجہ کے دورہ چین سے متعلق کوئی بات نہیں کی جائےگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’واضح طور پر اس غبارے کا مقصد نگرانی کرنا ہے‘۔

یا د رہے کہ  امریکی حکام نے بتایا کہ پینٹاگون ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگا رہا ہے جو اس وقت امریکہ کے اوپر اڑ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.