جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

ڈالر عروج پر، روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار

امریکی ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلندیوں پر جبکہ پاکستانی روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 272 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو تھوڑی ہی دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا۔

امریکی ڈالر کچھ دیر کے لیے نیچے آنے کے بعد پھر اونچی اڑان بھرنے لگا جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے پہلے 40 ہزار 860 پر آیا اور اس کے کچھ دیر بعد 33 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 700 ہو گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.