پاکستانی شہری ماجد خان کو گوانتانامو بے جیل سے 16 برس بعد رہا کر دیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق ماجد خان کو تیسرے ملک منتقل کیا جائے گا، جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ ماجد کو کیریبین اور وسطی امریکی ملک بیلز بھیج دیا گیا ہے۔
ماجد خان کو القاعدہ کے لیے کام کرنے پر سی آئی اے نے مارچ 2003 میں گرفتار کیا تھا۔
ماجد خان نے 2012 میں معاہدے کے تحت اعتراف جرم کیا تھا کہ وہ اس وقت کے پاکستانی صدر کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث رہے تھے اور انڈونیشیا کے ہوٹل بم کی سازش کے لیے رقم لے کر گئے تھے۔
42 سالہ ماجد خان کو امریکا کا ہائی ویلیو قیدی سمجھا جاتا تھا جنہیں نائن الیون کے حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 2 برس قبل سزا سنائی گئی تھی۔
ماجد خان کو 26 سال کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ان کیساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت انہیں 2022 میں رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.