جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

کپل شرما شو سے الگ ہونے کی اطلاعات غلط اور جھوٹی ہیں، سدھارتھ ساگر

معروف بھارتی کامیڈین سدھارتھ ساگر نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بھارتی ٹی وی کے مشہور کپل شرما شو سے الگ ہورہے ہیں، سدھارتھ ساگر نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل شو میں پرفارم کرنے والے کرشنا ابھیشک کپل شرما شو چھوڑ چکے ہیں۔ 

جس کے بعد اب یہ ان اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سدھارتھ ساگر کے شو کے پروڈیوسرز کے ساتھ مالی تنازعات پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ شو چھوڑ رہے ہیں۔ 

تاہم سدھارتھ نے ایک ملاقات میں ان اطلاعات کو جھوٹی خبریں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.