صدر مملکت عارف علوی نے سوراب میں متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
صدر عارف علوی نے اراضی حصول کے 23 متاثرین کو 4 سال تک معاوضے کی عدم ادائیگی پر اظہار برہمی کیا۔
انہوں نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف این ایچ اے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ معاوضہ ادا کرنے میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکم کی وصولی کے 30 دن کے اندر تعمیل کی رپورٹ پیش کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایچ اے بتائے کہ محتسب کے احکامات کی تعمیل کیوں نہیں کی؟
Comments are closed.