جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

یورپی یونین کا یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر روس پر مزید پابندیوں کا اعلان

یورپی یونین نے 24 فروری کو یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

یوکرین کے دورے پر موجود یورپی کمیشن کی سربراہ نے یوکرینی صدر کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی حد مقرر کریں گے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وانڈر لین نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر تسلی ہوئی کہ یوکرین کے انسداد بدعنوانی کے ادارے بدعنوانی مقدمات کا پتہ لگانے کے لیے چوکس اور موثر ہیں۔

انہوں نے یوکرین کی جانب سے غبن سے منسلک کئی عوامی تحقیقات اور ہائی پروفائل برطرفیوں کے تناظر میں بدعنوانی کو روکنے کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

تیل کی قیمتوں پر پہلے سے مقررہ حد کی وجہ سے روس کو یومیہ 160ملین یورو کا نقصان ہو رہا ہے، یورپی یونین کا روس کے خلاف پابندیوں کا یہ 10واں پیکیج ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.