جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

پانچ فروری کو جاپان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، شاہد مجید

جاپان میں مقیم کشمیر یکجہتی فورم (کے ایس ایف) جاپان کے چیئرمین اور معروف کشمیری شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو جاپان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا تاکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر ظالمانہ اور غیرقانونی قبضے اور بھارتی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کی جا سکے۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے نے ریاست جموں و کشمیر میں تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے میں ناکام رہنے پر پاگل پن کا شکار ہے اور بھارتی افواج آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو قتل کررہی ہے۔

چیئرمین کے ایس ایف جاپان نے کہا کہ ٹوکیو میں مقیم کشمیری و پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے ٹوکیو کے معروف مقامات پر مظاہروں سمیت بھارتی سفارتخانے ٹوکیو اور ٹوکیو میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے دفتر میں ایک قرار داد جمع کرائی جائے گی۔

قرار داد میں اقوام متحدہ کو اس وعدے کی یاد دہانی کرائی جائے گی جو اس نے کشمیر کے لوگوں سے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت تب سے پورے خطے میں اپنا جارحانہ دشمن ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پوری دنیا اس خطے میں نام نہاد بھارتی بالادستی قائم کرنے کےلیے بھارت کی مایوس کن کوششوں کو بخوبی آگاہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.