جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

شرجیل میمن کا عمران خان کی تقریر پر تبصرہ

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے جس نے آصف علی زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے۔

شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے خطاب میں قرآن پاک بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فرح گوگی نے کرپشن کے کتنے پیسے جادوگرنی کو دیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ تحفے کتنے میں خریدے اور جھوٹی رسیدیں بنا کر کتنے میں بیچے۔

عمران خان نے کہا کہ پشاور حملے پر افسوس ہے، تفتیش سے پہلے گورنر کے پی نے الیکشن ملتوی کرنے کا خط کیسے لکھ دیا؟ میں حکومت میں ہوتا تو میں جواب دہ ہوتا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں فارن فنڈنگ کے کتنے پیسے کہاں چھپائے، کیا بتا سکتے ہیں کہ علیمہ خان نے شوکت خانم کے پیسوں سے پراپرٹی نہیں بنائی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کیا عمران خان قرآن پاک اٹھا کر یہ بتا سکتے ہیں کہ اس کے کتنے بچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.