فلپائن نے امریکا کو اپنے فوجی اڈوں تک رسائی میں توسیع کی اجازت دے دی۔
امریکی و فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ 2014 کے معاہدے کے تحت واشنگٹن کو فلپائن میں مزید 4 مقامات تک رسائی دی جائے گی۔
دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 مقامات کے انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے لیے امریکا نے 82 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں موجود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائنی صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کو فلپائن کے فوجی اڈوں تک مشترکا تربیت، ایندھن ذخیرہ کرنے اور دیگر اقدام کی اجازت ہے۔
Comments are closed.