عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، رانا ثناء اللّٰہ یہ سارے کام کرا رہا ہے۔
شیخ رشید احمد نے گرفتاری کے بعد تھانے کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان لوگوں نے ظلم کیا ہے، سو دو سو مسلح لوگ دروازے توڑ کر آئے، یہ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، میرے ملازمین کو مارا پیٹا اور گھر کی تلاشی لی۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا ہے اور یہاں لے کر آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہی جسٹس طاہر نے میری ضمانت دی ہے اور کہا ہے کہ 6 تاریخ کو آئی جی پیش ہو، یہ ایس ایچ اور نواز لیگ کا ٹاؤٹ ہے، اسے نواز لیگ نے ہی یہاں لگایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رانا ثناء ہی یہ سارے کام کرا رہا ہے، ان شاء اللّٰہ تعالیٰ حق کی فتح ہوگی ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.