جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

وائٹ ہاؤس کا پشاور دھماکے پر اظہار افسوس

وائٹ ہاؤس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان میں نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی عمل قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے افسوس ناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 255ویں کور کمانڈر کانفرنس کے دوران شرکاء کو موجودہ اور اُبھرتے ہوئے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائینز کے اندر مسجد میں خود کش دھماکے میں 100 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.