منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

پشاور دھماکا: مسجد سے متصل رہائشی کوارٹر بھی گرا

پشاور میں گزشتہ روز پولیس لائنز دھماکا کے نتیجے میں مسجد سے متصل رہائشی کوارٹر بھی گرا۔

اہل محلہ کے مطابق دھماکے سے قریب کی ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہ مسجد کی چھت متصل رہائشی کوارٹر پر گری۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ نے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کو سیکیورٹی کی خامی قرار دیا ہے۔

کوارٹر میں رہائش پذیر پولیس کانسٹیبل یشوا طارق کی نانی جاں بحق ہوئیں۔

پولیس کانسٹیبل یشوا طارق کے بھائی شمعون طارق نے بیان میں کہا کہ چھت گرنے سے بھابھی، بہن اور 2 سالہ بھانجا حمیق مسیح بھی زخمی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.