جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے وزیراعظم نے پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.