جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

فواد چوہدری نے عدالت میں کیا بیان دیا؟

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوکر اپنا بیان دے دیا۔

پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے روسٹرم پر آکر کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم حق سچ بات کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا ترجمان ہوں، میں نے جو بیان دیا وہ میری جماعت کا مؤقف ہے۔

پیشی پر آئے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس نے نہیں لاہور پولیس نے گرفتار کیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل فون پولیس کے پاس ہے، میری سم بند کی جائے۔

فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو اغوا کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.