اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے شوہر سے ملنے آئی ہوئی گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار ہوئی ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نے اس موقع پر کہا کہ فواد چوہدری پر تشدد کا علم نہیں، مگر ان کے منہ پر کپڑا ڈال کر اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کیا دہشت گرد ہیں کہ انہیں اس طرح پیش کیا جا رہا ہے، میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو احتجاج کریں گے، انہیں جیل بھیجا گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔
دورانِ سماعت عدالت میں فواد چوہدری کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نے فواد چوہدری کے ساتھ وکٹری کا نشان بھی بنایا۔
Comments are closed.