جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کوئٹہ میں خون جماتی سردی میں شہری گیس سے محروم ہوگئے۔ 

گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں برف باری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی رابطہ سڑکیں بند، امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔ 

چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ سمیت شمالی بلوچستان میں کل سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

شاہراہوں پر جمی برف ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ 

ادھر کراچی میں بھی صبح سویرے سردی کا راج رہا۔ ملیر، ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت 6 ڈگری تک گرگیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے کالام منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

قلات منفی 11، چترال منفی 9، کوئٹہ منفی 7، ہنزہ منفی 4، اسلام آباد 2، پشاور 3، لاہور 9 اور لیہہ میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.