چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ریاست اور مجرموں کا گروہ سمجھتے ہیں ہمیں دہشت زدہ کر کے جھکا لیں گے تو سنگین غلطی پر ہیں۔
اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ساتھ سلوک سے ظاہر ہوتا ہے پاکستان کن غلط راہوں پر چل نکلا ہے۔ انصاف کا تو نام نشان نہیں البتہ جنگل کا قانون ضرور رائج ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگ فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے پہلے سے کہیں بڑھ کر پُرعزم اور تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری جماعت جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور فسطائی قوتوں سے ٹکرا جانے کےلیے پُرعزم اور تیار ہیں۔
Comments are closed.