
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان حملہ کیس کے ملزم مدثر نذیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عمران خان حملہ کیس میں اے ٹی سی نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے وکیل نے نکتہ اٹھایا تفتیشی افسر کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معطل افسر ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہیں لے سکتا۔
عدالتی حکم نامہ کے مطابق تفتیشی افسر انور شاہ نے بھی عدالت کے سامنے معطل کیے جانے کو تسلیم کیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ مقدمے کے تفتیشی افسر انور شاہ نے ملزم مدثر نذیر کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا اسے محکمہ اینٹی کرپشن میں ڈائریکٹر ویجی لینس کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ فریقین کو سننے سے پتا چلا تفتیشی افسر بطور اینٹی کرپشن افسر معطل ہوا ہے، معطلی کے بعد انور شاہ بدستور جے آئی ٹی ممبر ہیں۔
واضح رہے کہ مدثر نذیر عمران خان حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ہے۔
Comments are closed.