جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کے وکیل کی طبعیت خراب، کل سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے طبعیت خرابی کے باعث کل کیس ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 19 جنوری کی سماعت کے بعد صحت خراب ہوئی، 24 جنوری کو میڈیکل چیک اپ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ طبعیت خرابی کے باعث ڈاکٹر نے آرام تجویز کیا، صحت ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے عمران خان سے بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

وکیل نے کہا کہ اسی وجہ سے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراضات داخل نہیں کر سکا، کیس کم سے کم ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا جائے تاکہ عدالت کی معاونت کر سکوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.