جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج مقررہ وقت پر ہی مرتب ہوں گے، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج مقررہ وقت پر ہی مرتب ہوں گے۔ 

ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق بیان میں ادارہ شماریات نے کہا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو مکمل ہو جائیں گے۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی حتمی تاریخ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ڈیجٹیل مردم شماری کے لیے ٹیبلٹ کی درآمد کے باعث فیلڈ آپریشن کی تاریخ تبدیل کی۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹ درآمد کیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 495 سپورٹ سینٹرز قائم کیے ہیں۔ 

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کےلیے افرادی قوت کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ آپریشن یکم فروری کے بجائے یکم مارچ کو کر دیا گیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.