جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

علی زیدی نے کارکنوں اور عہدیداروں کو تڑی لگادی

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کارکنوں اور عہدیداروں کو تڑی لگاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا اور کارکن و عہدیدار گھروں میں بیٹھے رہے تو وہ پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے۔

حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، حکمرانوں نے احمقانہ حرکت کرنے کا سوچ رکھا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمان پارک پہنچیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا، وہ کوئی کلبھوشن نہیں سابق وفاقی وزیر اور ایک وکیل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.