منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

عذیر بلوچ عدم شواہد پر قتل کے مقدمے میں بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردی۔

کراچی کی اے ٹی سی نے لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عذیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ عذیر بلوچ پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے جبکہ گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔

پولیس کے مطابق عذیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر مخالف گینگ کے کارندے عمران کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012ء میں فائرنگ کرکے عمران کو قتل کیا، جس کا مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے۔

عذیر بلوچ اب تک 25 مقدمات میں بری ہوچکا ہے جبکہ اُس کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.