منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

پاکستان کے توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔

نیڈ پرائس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دو طرفہ معاملہ قرار دے دیا ہے، ڈائیلاگ دونوں فریقین کا آپس کا معاملہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت پر اور وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈاؤن پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے آرہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.