امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب جانتے اور مانتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے ملک کی خدمت کی ہے۔
لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں لینڈریفارمز نہیں ہوئیں، آج بھی جاگیرداروں کا تسلط ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ نظام نہیں بدلا، صرف چہرے بدلتے رہتے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی حقیقی انقلاب اٹھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے، سب جانتے اور مانتے ہیں جماعت اسلامی نے ملک کی خدمت کی ہے۔
Comments are closed.