منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

زرداری محسن نقوی کو اپنا بچہ کہتے تھے، ویڈیو وائرل

سابق صدر آصف علی زرداری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اپنا بچہ کہتے تھے۔ اس حوالے سے ایک پرانی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں سابق صدر آصف زرداری چودھری پرویز الہٰی سے محسن نقوی کا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں یہ میرا بچہ ہے اور آپ کا رشتے دار ہے۔ 

پرانی وڈیو عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن کے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے چار ناموں میں سے محسن نقوی بہترین انتخاب ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.