پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

کراچی سے پشاور، گلگت سے گوادر تک پورا ملک بجلی سے محروم

ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی سے پشاور تک، گلگت سے گوادر تک، پورا ملک آج صبح ساڑھے سات بجے بجلی سے محروم ہوگیا۔ دن بھر لوگوں نے بجلی کے بغیر گزارا۔ ایک سے زائد بار بجلی کی بحالی کی کوششیں کی گئیں، مگر بے سود رہیں۔

15  گھنٹے ہوگئے بجلی نہیں آئی، کسی شہر کسی گاؤں کسی محلے میں بجلی نہیں، صبح ساڑھے سات بجے بریک ڈاؤن ہوا ،ابھی تک لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ایک کر کے ملک کے تمام بجلی کارخانے شروع کر رہے ہیں، ان کارخانوں کو شروع کرنے کیلئے بھی بجلی درکار ہوتی ہے، کارخانے چلانے کیلئے فرنس آئل پر بجلی پیدا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مجموعی طور پر ملک بھر میں بجلی کی بندش کو 15  گھنٹوں سے زائد وقت گزر گيا، اس دوران پشاور سے وارسک ڈیم سے بجلی بحالی کی ایک کوشش ناکام بھی ہوئی۔

 بجلی جانے کی وجہ بھی معلوم نہ ہو سکی، دن میں ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ پورے ملک میں ایک یونٹ بجلی بھی نہیں تھی۔

بجلی کی بندش سے ملک بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کام ٹھپ ہوگیا، مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی ہوگئے جبکہ دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔

28 جنوری کو پاکستان پہنچنے پر مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں پر بھی اجلاس میں گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  بجلی کی بندش پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، رات تک ملک بھر میں بجلی بحال کر دی جائے گی، ماہرین کے مطابق مکمل بحالی صبح تک ہی ہو سکے گی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کراچی میں بجلی اس وقت بحال ہوگی جب نیشنل گرڈ سے بجلی آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.