متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے 3 ماہ بعد نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دعویٰ کردیا۔
حیدر آباد میں پارٹی جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جھرلو تھے، بڑے طبقے کو دیوار سے لگا کر سازش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جھرلو الیکشن جعلی جمہوریت ہے، ایسے انتخابات اور جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں، 3 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک مرتبہ پھر ہوگا۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وقت پر بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، تاخیر کا حساب ای سی پی کو دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میئر کے سارے اختیارات پہلے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں، حیدرآباد کی بلدیہ کو ایوان سے باہر لا کر ہم چلائیں گے۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ اب اگر اعتماد کا ووٹ لینے آئیں گے تو ہم سوال کریں گے کہ اعتماد کا ووٹ کیوں دیں؟
Comments are closed.