سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 25 جنوری کو سماعت کرے گا۔
جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو وفاق نے گورنر ہاؤس پر حملے کے بعد معطل کیا تھا۔
غلام محمود ڈوگر کو سروس ٹریبونل کے 1 رکنی بینچ نے بحال جبکہ 2 رکنی بینچ نے معطل کیا۔
غلام محمود ڈوگر نے معطلی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.