ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

اسلام آباد: عدالت نے سب انسپکٹر قتل کے 3 ملزمان کو سزائے موت سنادی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سب انسپکٹر اسلم گل شہید کیس میں تینوں ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جج عابدہ سجاد نے سب انسپکٹر اسلم گل شہید کیس کا فیصلہ سنایا۔

ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ شہزادی رائے نے غیر ملکی نجی ایئر لائن پر سفر سے روکنے کا الزام لگادیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان اجمل خان، مصطفی اور ذبیح اللّٰہ کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا۔

ملزمان نے 2020ء میں پولیس لائن کے قریب فائرنگ کرکے سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کیا تھا، ملزمان ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، سب انسپکٹر نے ان کا تعاقب کیا۔

تعاقب کے دوران سب انسپکٹر اسلم گل ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.