پاکستانی بلے باز شان مسعود کراچی سے پشاور اپنی دلہن لینے پہنچے، جس میں نامور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
کرکٹر بابر اعظم، مصباح الحق، امام الحق و دیگر کھلاڑی بھی بارات کے ہمراہ موجود تھے، شان مسعود نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔
پشاور کے شادی ہال کو بہت خوب صورتی سے سجایا گیا ہے، جس میں ہر طرف پھول ہی پھول نظر آرہے ہیں، جبکہ شادی ہال میں 550 کے قریب مہمانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود اپنی پرانی دوست نیشے سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے،ان کا ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔
شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔
شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔
Comments are closed.