جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

میں نے اسپیکر ہاؤس میں وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھنے کا کہا، اکرم درانی

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ میں نے اسپیکر ہاؤس میں وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھنے کا کہا، وزیراعلیٰ 4 سال اپوزیشن کو اپوزیشن سمجھتے تو آج ہم سی ایم ہاؤس جاتے۔

اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اکرم درانی کو وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ بیٹھانے میں سابق وزیر دفاع اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے اہم کردار ادا کیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں نے 4 سال میں کھبی سنجیدہ بات نہیں کی۔

اکرم درانی نے کہا کہ میں نے پرویز خٹک کو کہا کہ عوام مشکل میں ہیں،  میرٹ پر معاملہ حل نہ کیا تو لگے گا کہ ہم سیاسی طور پر فیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ بیٹھ کر سیاسی فیصلے کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.