جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی ہدایت پر 31 جنرل نشستوں کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مستعفی ارکان کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شیر اکبر خان، علی خان جدون، مجاہد علی، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی، فیاض الحسن، شوکت علی بھٹی، ملیکہ بخاری اور عندلیب عباس کی نشستیں خالی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفی منظور کر لیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خسرو بختیار، فخر امام، شیر علی ارباب، شاہد محمود، گل داد خان، جنید اکبر، عثمان ترکئی، ارباب عامر ایوب، عمر اسلم خان، امجد علی خان، ‏خرم شہزاد، فیض اللّٰہ، ملک کرامت علی کھوکھر کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔

ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان کھچی، عبدالمجید خان، عاصمہ قدیر اور منورہ بی بی بلوچ کی نشستیں بھی خالی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفی منظور کیے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفے منظوری کے بعد مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔

خیال رہے کہ 17 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.